کیچ اور پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد لاپتہ

395

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور ضلع پنجگور سے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں کالی شیشے والی سرف گاڑی میں سوار مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے گرمکان سے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ حراست بعد لاپتہ ہونےوالوں کی شناخت مومو اور باسط کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ گروه یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں جبکہ اغواء ہونے والوں میں باسط کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ مومو تاحال لاپتہ ہیں۔

درین اثناء گذشتہ دنوں کیچ کے علاقے ہیرونک اور سنگ آباد میں دوران آپریشن فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے حراست بعد لاپتہ ہونے میں غلام ولد شیہی اور اللہ داد جمعہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والوں میں غلام کی دماغی توازن ٹھیک نہیں ہیں۔