مند: خواتین کے قتل کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

356

 

بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی تحصیل مند میں ہفتے کے روز 19جون کو پیش آنے والے واقعہ کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مند میں عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے 19 جون کو پیش آنے والے واقعہ میں مقتول اور زخمیوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے –

ہاتھوں میں بینرز اٹھے خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مند میں عبدالرزاق اور عمران نامی شخص کے ہاتھوں خاتون رشیدہ حمید کی قتل اور مہرالنسا، فریدہ اور عزیز بلوچ کو زخمی کرنے کے خلاف مند بلو سے سورو بازار تک مارچ کیا –

مظاہرین نے متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے –

مظاہرین نے حکومت بلوچستان، ہائی کورٹ اور دیگر اعلیٰ اداروں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے –

علاقی ذرائع کے مطابق مند واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو مبینہ طور پر بااثر شخصیات اور فورسز کی سرپرستی حاصل ہے