جھاؤ: پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

227

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل جھل جھاؤ میں حملے کے بعد آج قابض فوج نے حواس باختگی میں پہاڑوں کا رخ کرکے سرمچاروں کا تعاقب اور نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پہلے ہی اس کی اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے گھات لگا کر پاکستانی فوج پر حملہ کیا۔ قافلے کے دو موٹر سائیکل شدید حملے کی زد میں آئے، جس میں دو موٹرسائیکل سوار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔