بولان میں فوجی آپریشن جاری، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گشت

384

بلوچستان کے علاقے بولان میں آج صبح پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں زمینی فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں بزگر، جمبرو، کمان اور گردنواح میں پاکستانی فورسز نے پیش قدمی کی ہے جبکہ اس دوران دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف مقامات پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دوران آپریشن کسی قسم کی جانی اور مالی نقصانات کی تاحال اطلاعات نہیں ہے جبکہ حکام نے آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال کے اواخر میں بھی بولان اور ہرنائی میں پڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی تھی جس میں شاہرگ سے لوگوں کی جبری گمشدگی اور دیگر علاقوں میں گھروں اور جنگلات کو نذر آتش کرنے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔