خضدار: لاپتہ بی این پی رہنماء بازیاب

449

بی این پی رہنماء آج وڈھ سے بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پانچ روز قبل خضدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء جان محمد گرگناڑی آج خضدار کے علاقے وڈھ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پارٹی رہنماء کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے بی این پی کے رہنماء کو چند روز قبل خضدار سے نامعلوم افراد نے انکی گاڑی سے اغواء کرلیا تھا جس کے بعد بی این پی کے جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا تاہم پارٹی رہنماء کی بازیابی کے بعد بی این پی نے آج پہہ جام ہڑتال کو موخر کردیا۔