کوئٹہ میں پولیس پر بم حملہ، اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

261

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس وین کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے تین اہلکار  سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فورسز اہلکاروں نے حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔