لاپتہ بلوچ و سندھی افراد کیلئے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں – بی این ایل

213

سندھ سباء کی جانب سے لاپتہ بلوچ و سندھی افراد کی بازیابی کی خاطر لانگ مارچ دکھی ماؤں، بہنوں، بھائیوں کے لئے امید کی کرن ہے – بلوچ نیشنل لیگ

بلوچ نیشنل لیگ کے پولٹ بیورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ سباء کی اس لانگ مارچ جس کی ابتداء کراچی اور خاتمہ راولپنڈی جی ایچ کیو پر ہوگا، مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

بی این ایل کے پولٹ بیورو نے بیان میں اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کی کہ آج ہزاروں کی تعداد میں بلوچ افراد لاپتہ ہیں جن کے اہل خانہ سراپا احتجاج ہیں مگر پاکستان جیسے شاؤنسٹ ریاست کے لئے جمہوری اقدار اور پر امن احتجاج کوئی معنی نہیں رکھتے۔ لیکن مہذب دنیا و اقوام عالم کی یاد دہانی اور ان کی توجہ اپنے جانب مبذول کرانے کے لئے پر امن جمہوری جدوجہد انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ سباء کے سربراہ جناب انعام عباسی کا یہ تاریخی اقدام قابلِ ستائش ہے اور ہم بہ حیثیت بلوچ اس مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بلوچ نیشنل لیگ اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر وہ اس مارچ کو کوریج دے کر اس کی پزیرائی کرے گی۔