مشکے: فورسز کے ہاتھوں دو بھائی لاپتہ

144

بلوچستان کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو لاپتہ کردیا جن کی شناخت یعقوب اور غلام جان ولد مرید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو فورسز حکام نے کیمپ میں حاضری دینے کیلئے بلایا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے تاہم ماضی میں پنجگور اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوچکی ہے۔