خضدار: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علموں کا احتجاج

410

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شرکاء کورس کے ساتھ نارواسلوک، طالبات کا خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاج، گرلز ماڈل پبلک اسکول کے پرنسیپل کے خلاف نعرہ بازی، وزیر تعلیم سے نوٹس کی اپیل کی گئی

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو کلاسوں سے نکالنے اور کلاسیں بند کیٸے جانے کے خلاف طلبہ و طالبات خضدار پریس کلب پہنچیں جہاں انہوں نے گرلز ماڈل اسکول کے پرنسپل کے رویہ اور کلاسیں بند کیٸے جانے کے خلاف احتجاج کی۔

شرکاء نے کہا کہ ڈی او اور سابق ڈی سی عالم فراز نے باقاٸدہ این او سی جاری کرکے سیکنڈ ٹاٸم کے لیے ایک حال اور چند کلاسیں دی تھی جبکہ معاہدہ بھی موجود ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علموں کو وہ پڑھنے کے لیے جگہ کے پابند ہونگے لیکن گرلز اسکول کے پرنسیپل آٸے روز کلاسیں بند کرکے تنگ کرتی ہے جس سے طلبہ وطالبات کا وقت ضاٸع ہورہا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ آج انہوں نے تمام کلاسوں پر تالا لگاکر ہمیں پڑھنے نہیں دیا۔ یہ ان کی تعلیم دشمنی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔

شرکاء نے کہا کہ ہم وزیر تعلیم اور ڈی سی خضدار سے اپیل کرتے ہے کہ پرنسیپل کے خلاف نوٹس لیں بصورت دیگر ہم آر سی ڈی پر دھرنا دینگے۔