پنجگور میں منشیات کے اڈے پر دستی بم حملہ

376

منشیات کے اڈے کی حفاظت کیلئے مورچوں میں مسلح افراد پہرہ دیتے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے منشیات کے اڈے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

دستی بم حملہ پنجگور کے علاقے خدابادان سروان میں کیا گیا جہاں شبیر نامی شخص کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی تاہم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اڈہ پنجگور میں بڑے اڈوں میں شمار ہوتا ہے جہاں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کی جاتی ہے۔ دور دراز کے علاقے کے لوگ یہاں آکر منشیات خریدتے ہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اڈے کی حفاظت کیلئے مورچے بھی قائم ہیں جہاں مسلح افراد پہرہ دیتے ہیں۔