پنجگور میں بم دھماکہ

649

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

کریکر دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی تاہم دھماکے میں کسی قسم کے نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

دھماکہ پنجگور کے علاقے تسپ بازار میں ہوا۔ مقامی انتظامیہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

یاد رہے آج صبح بلوچستان کے علاقے تربت میں موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ فورسز اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔