مستونگ :فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

277

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مستونگ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی-

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ اج صبح ساڑھے چار بجے مستونگ میں سلطان چوک میں قائم آرمی کی چوکی پر سرمچاروں نے دو دستی بم پھینکا ایک بم چوکی کے اندر گرا جبکہ دوسرا بم چوکی کے سامنے گرا اس حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔