کیچ: فورسز کے ہاتھوں 4 افراد لاپتہ

396

فورسز نے چار نوجوانوں کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر چار نوجوانوں کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

آج صبح پاکستانی فورسز نے بالگتر کے علاقے سری گڈگی سے زمان جان ولد سپاخان، ماجد ولد سپاخان، ابو الحسن ولد رحمت اور احساب ولد خلیل کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق علاقائی عمائدین نے فورسز کیمپ جاکر ان کی رہائی کی درخواست کی تاہم فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری و لاپتہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔