بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

198

آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – میجر گہرام

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات نو بجے سرمچاروں نے پیراندر میں زرانکولی آرمی چیک پوسٹ کو دو اطراف سے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔