عروسی جوڑا پہنے تاپسی پنو کیا سوچ رہی تھیں؟

221

بالی وڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ تاپسی پنو بھی دیگر سٹارز کی طرح لاک ڈاؤن کے دوران کچھ نہ کچھ پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو مصروف رکھتی ہیں۔ آج کل وہ اپنی پرانی فلموں کی شوٹنگ کی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کر کے گزرے ہوئے وقت کی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔

حال ہی میں 32 سالہ اداکارہ نے 2018 میں کی گئی فلم ’من مرضیاں‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی ہیں جن میں وہ گلابی جوڑے میں سجی دھجی فرش پر بیٹھی ہیں اور کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ ان کا فلم ‘من مرضیاں’ سے پسندیدہ سین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو فلموں میں وہ کئی مرتبہ دلہن کا کردار ادا کر چکی ہیں لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ وہ دلہن بنے گرودوارے میں بیٹھی ہیں۔

’اپنے دوستوں، فیملی اور احبابوں کی گرودوارے میں منعقد ہوئی شادی کی تقریبات قریب سے دیکھی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee) on


تاپسی پنو کو گرودوارے میں شادی کا سین فلماتے ہوئے ساموئی حلوہ بھی یاد آگیا جو گرودوارے میں آئے ہر مہمان کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’یہاں بیٹھے میں سوچ رہی ہوں کہ آخر میں مجھے پرشاد (حلوہ) ملے گا یا نہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ لگانے کی دیر تھی کہ مداحوں اور دوستوں کے تبصروں کی بوچھاڑ شروع ہوگئی۔ فلم ’ملک‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ نینا گپتا نے تصویر پر کمنٹ میں لکھا ’کیا فوٹو ہے۔‘

تاپسی پنو کی سرگرمیاں بھی دیگر اداکاروں کی طرح گھر تک ہی محدود ہیں، لیکن اس دوران وہ اپنے مداحوں کو اپنی پرانی فلموں سے جڑے لمحات یاد کرواتی رہتی ہیں۔

چند ماہ پہلے فروری میں تاپسی پنو کی فلم ’تھپڑ‘ ریلیرز ہوئی تھی جس میں خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا تھا۔