اقرباپروری کی وجہ سے کئی فلمیں نہیں ملیں – تاپسی پنو

281

حال ہی میں خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ بھارتی انڈسٹری میں اقرباپروری کلچر کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس کے خلاف نامور فنکار آواز اٹھا رہے ہیں، متعدد فنکاروں کے بعد اب بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے بھی انکشاف کیا ہے کہ اقرباپروری کی وجہ سے انہیں بھی کئی فلمیں نہیں مل سکیں۔

ایک انٹرویو میں فلم ’ تھپڑ‘ کی ہیروئن تاپسی پنوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا رجحان پایا جاتا ہے جس کے سبب انہیں بھی اپنے کیریئر کے آغاز ہی میں کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، وہ اس رویئے سے بہت پریشان اور دلبرداشتہ بھی ہوئی تھیں۔

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انڈسڑی میں اقربا پروری کا رجحان پائے جانے کی وجہ سے اٴْنہیں بہت سی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

‘تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ ’ فلم میں کام دینے سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ آپ انڈسٹری کے اندر سے ہیں یا باہر شہر سے آئے ہیں، اگر آپ کا تعلق کسی معروف فلمی گھرنے سے ہے تو آپ پر اور آپ کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جاتا ہے اور اگر فلم انڈسٹری میں باہر سے آئے ہیں اور آپ کا کوئی جاننے والا بھی نہیں ہے تو آپ کی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں کیا جاتا۔

تاپسی نے کہا کہ اگر آپ سٹار کڈز ہوں اور آپ کی پہلی فلم ریلیز کی جائے تو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے ٹکٹس خرید لیتے ہیں اور سینما میں آپ کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔