گوادر : پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچی زبان کا شاعر لاپتہ

231

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس سے قبل بھی پاکستان آرمی و اسکے خفیہ اداروں کے ہاتھوں متعدد شاعر ، ادیب و صحافی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گوادر سے بلوچی زبان کے شاعر کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں  کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

 بلوچی زبان کے  شاعر عبید عارف کو  گوادر کے علاقے دشت جت سے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ عبید عارف کئی سالوں سے  خلیجی ملک متحدہ عرب امارات میں مزدوری کرتا تھا  اور حال ہی میں چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے میں آیا ہوا تھا ۔