گوادر : کوسٹ گارڈز کا منشیات برآمد کرنے کا دعوی

139

پاکستان کوسٹ گارڈز کا منشیات برآمد کرنے کا دعوی

 ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق ترجمان کوسٹ گارڈز نے دعوی کیا کہ  گوادر کےعلاقے میرین ڈرائیو میں کی گئی  کارروائی میں ایک  گاڑی سے 725 کلو گرام حشیش برآمد کرلیا ہے۔

 حکام کے مطابق شاہجہان چیک پوسٹ پر مسافر کوچ سے 1490 کلو گرام چھالیہ اور گاڑی سے 226 گرام نشہ آور کرسٹل برآمد کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران 8 افراد کو  بھی گرفتار کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت 3 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔