گوادر: شادی کی تقریب میں جھگڑا، فائرنگ سے نوجوان زخمی

125

شادی کی تقریب میں نوجوان نے تعش میں آکر فائرنگ کردی۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں شادی کی تقریب میں آپس میں گالم گلوچ کے بعد فائرنگ سے نوجوان زخمی،واقعہ اتوارکی رات کو پیش آیا حملہ ٓاورکو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادرسٹی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران گالم گلوچ کے بعد فائرنگ کے واقعے میں شبیربابو نامی نوجوان زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں ایک دوسرے سے گالم گلوچ کے بعد ملزم سلمان قادربخش نے طیش میں آکر شبیربابونامی نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ پولیس نے حملہ آورشخص کو گرفتارکرلیا ہے۔