پنجگور:فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص جانبحق

166

 بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون اور ایک شخص جانبحق ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعات پنجگور کے علاقے وشبود اور سندانی سر میں پیش آئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سندانی سر میں گزشتہ روز حاجی واحد نامی شخص کی اہلیہ اپنے گھر کے سامنے بیٹھی ہوئی تھی کہ اندھی گولی آکر اس کو لگی اور اس کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی۔

دوسرا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے الیاس ولد مولا بخش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔