کیچ: فورسز قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

540

کیچ میں فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قافلے کو کیچ کے علاقے سنگ آباد کے مقام پر سی پیک لنک روڈ پر نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

سرکاری حوالے سے تاحال ہلاکتوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے آج بروز اتوار تربت اور پنجگور کے درمیان بالگتر کے علاقے گوران میں سی پیک روڈ کے حفاظت پر معمور گشتی ٹیم اور فوجی کیمپ پر ایک حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ طور پر حملہ کرکے فورسز 9 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ دشمن فوج کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ہمارے سرمچار کامیابی کے ساتھ ان کا فوجی سازو سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

تاہم تجابان میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔