کوئٹہ میں ڈاکٹر دوران آپریشن قینچی مریض کے پیٹ میں بھول گیا

373

کوئٹہ کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوران آپریشن مریض کے پیٹ میں قینچی بھول گئے ،مریض کو شدید تکلیف میں ڈویژنل ہسپتال سبی لایا گیا ،ایکسرے کرانے پر پیٹ کے اندر سے قینچی کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے۔

 سبی کے ڈاکٹروں نے مریض کو دوبارہ کوئٹہ ریفر کر دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ کے رہائشی خانہ بدوش مریض ولی داد کو شدید تکلیف میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی لا یا گیا ڈاکٹروں نے مریض کا چیک اپ کے بعد ایکسرے کا مشورہ دیا اور ایکسرے کرانے پر مریض کے پیٹ میں قینچی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے مریض ولی داد نے میڈیا کو بتا یا کہ ایک ماہ قبل کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں ہریانی کا آپریشن کرایا ہے ۔

آپریشن کے بعد بھی دردمحسوس ہوتا تھا لیکن آج اچانک طبعیت خراب ہو ا اور شدید تکلیف ہو رہا تھا تو بھائی نے ہسپتال لایا اور یہاں پر ایکسرے کرانے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں نے آپریشن کے پیٹ میں قینچی بھول گئے جبکہ سبی کے ڈاکٹرز دوبارہ کوئٹہ ریفر کر رہے ہیں۔