بلاجواز ڈاکٹروں کی منتقلی اور معطلی سے محکمہ اپنی کوتاہی نہیں چھپا سکتا۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم 

144
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے بلاجواز ڈاکٹروں کی منتقلی اور معطلی اور جونیئرز کی سنیر پوزیشن پر تعیناتی صحت کے شعبے کو انتہائی زبوں حالی کی طرف لے جارہا ہے اور بی ڈی ایف پہلے ہی کرتی ہیں کہ اس طرح کے منفی اقدامات سے شعبہ صحت کو نقصان پہنچا کر اپنی ذات کو فائدہ پنچانا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص لابی نے وزیر صحت  کو یرغمال بنا کر اور اس کے اردگرد کے افراد کو مالی فوائد پہنچا کر آئے روز ڈاکٹروں کی پوسٹنگ منتقلی اور جونیرز کو سنیر پوزیشن دینا اور خاص کر بلوچ ڈاکٹروں کو سنیئر پوسٹوں سے ہٹانا اور بہانوں سے ان کی معطلی  تواتر سے جاری ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔  اسی بزنس مین لابی کی وجہ آج ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور  بنیادی مسئلوں کو حل کرنے کے  بجائے محکمہ ٹرانسفروں اور پیسے کمانے میں مصروف ہے ۔
ترجمان نے  وزیر اعلیٰ  جام کمال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر محکمہ صحت میں جاری کرپشن کا خاتمہ کرے، آئے روز ہونے والے غیر ضروری منتقلی فوراً روکھے اور تمام معطل شدہ ڈاکٹروں کو فوراً باعزت بحال کیا جائے بصورت دیگر ہمارے سخت ردعمل کے لیے تیار رہیں۔