آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کے ساتھ گرینڈ اتحاد کیلئے تیار ہیں – یو بی اے

281

یو بی اے تمام شہدائے بلوچستان کو سرخ سلام پیش کرتی ہے جہنوں نے آزاد وطن کی خاطر اپنے سروں کی قربانی دی – مرید بلوچ

 یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قومی آزادی کے حصول کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کو قربان کرنے والے تمام بلوچ شہداء کو ہمیشہ اور ہر دن یاد کرنے کے ساتھ تیرہ 13  نومبر بھی بلوچ گلزمین کی آزادی اور بلوچستان کی حق حاکمیت کی بحالی کیلئے شہادت پانے والے شہیدوں کے ساتھ یفائے عہد کا دن ہے۔

13 نومبر1839 کو خان محراب خان نے بلوچ گلزمین کی حفاظت و قومی سربلندی کیلئے انگریز لشکر کے خلاف لڑ کر ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کیا اور دنیا کو یہ پیغام پہنچایا کہ بلوچ اپنی سرزمین اور نگ و ناموس کے تحفظ کیلئے اپنے سروں کی قربانی دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں اور کسی طاقتور دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ سائل وسائل کی لوٹ مار، بلوچ نوجوانوں، بوڑھوں، بچوں کا قتل عام اور بلوچ عورتوں کی آبروریزی گزشتہ ستر سالوں سے بدستور جاری ہے جس سے پاکستانی قبضہ گیریت کے خلاف اس وقت سے آج تک ہزاروں بلوچ وطن کے محافظوں نےخان محراب خان، نواب نوروزخان، نواب اکبرخان بگٹی، نوابزادہ میر بالاچ خان مری، واجہ غلام محمد بلوچ، حمید بلوچ، مجید بلوچ اور ہزاروں بلوچ شہداء نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ہزاروں بے گناہ لاپتہ بلوچ نوجوان، بچے، بوڑھے اور عورتیں دشمن کے قید خانوں میں غیر انسانی تشدد کا شکار ہورہے ہیں اور تسلسل کے ساتھ لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں برآمد ہورہی ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی یہ عہد کرتی ہے کہ سرزمین کے شہیدوں کے نقش قدم پر چل کر کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی اور شہیدوں کے ارمانوں کو پورا کرنے کیلئے تمام آزادی پسند مسلح تنظیموں کے ساتھ اصولی بنیادوں پر ہمہ وقت گرینڈ اتحاد کیلئے تیار ہے۔