بلوچستان : ہربوئی سے پیٹرول و گیس کا ذخیرہ دریافت

238
File Photo

قلات کے علاقے ہربوئی سے پیٹرول و گیس کا  ذخیرہ دریافت

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہر بوئی سے پیٹرول اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قلات کے پہاڑی سلسلے ہر بوئی سے پیٹرول اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، ہربوئی کے پہاڑوں پر تین سال قبل گیس اور پیٹرول کی تلاش پر کام شروع کیا گیا تھا،  جلد ذخائر کو قابل استعمال بنانے کے لئے کام شروع کیاجائے گا۔

۔پی پی ایل نے بھی ہربوئی کے مقام پر گیس اور تیل کے بڑے ذخائرکے موجود ہونے کی تصدیق کی ہے

دوسری جانب بلوچستان میں ذخائر تلاش کرنے والے عالمی اور مقامی کمپنیوں کو بلوچستان میں موجود مسلح تنظیموں کی جانب سے بھی خطرے کا سامنا ہے اور کئی بار ذخائر تلاش کرنے والے کمپنیوں کے اہلکار اور انجینئرز کو بھی ان علاقوں کو میں نشانہ بنایا گیا جس کی تازہ ترین مثال سیندک پروجیکٹ کمپنی کے چینی انجینئرز پر ہونے والا خودکش حملہ تھا ، جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی ۔