بلوچستان: مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق 5 زخمی

74

 بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 1 شخص جانبحق 5 زخمی ہوگئے-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی کی زد میں آکر  2 کانکن عثمان اور عبداللہ زخمی ہوگئے –

ایدھی زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیے گئے ہیں جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے-

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹرک اور کار میں تصادم چار خواتین زخمی ہوگئے جنہیں سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب  کوئٹہ ہی کے علاقے قمبرانی روڈ میں اندھی گولی لگنے سے فیصل نامی شخص زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے-

دریں اثناء کوئٹہ میں 14 سالہ نوجوان اویس احمد نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تاہم خودکشی کے وجوہات سامنے نہ آسکے۔