موسیٰ خیل: خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے 4 افراد جانبحق

443

خانہ بدوشوں سے بھری ٹرالی پنجاب جاتے ہوئے تنگی سر کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے موسیٰ خیل کے تحصیل درگ کے علاقے تنگی سر میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر جانے سے تین خواتین سمیت چار افراد جانبحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

خانہ بدوش خاندان ٹریکٹر ٹرالی میں تنگی سر سے گذر رہے تھے کہ حاثے کا شکار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تحصیلدار درگ امیر خان کھیتران نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ خانہ بدوشوں سے بھری ٹرالی تنگی سر کے مقام سے گذرتے ہوئے کھائی میں گر جانے سے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد میں سے تین خواتین سمیت چار افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جانبحق اور زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال درگ پہنچا دیا گیا ہے۔ تحصیلدار کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق ضلع ژوب سے ہے۔

دریں اثناء پنجاب جانے والے خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد ہر سال اس موسم میں یہاں سے گذر کرجاتے ہیں۔