کیچ: فوجی آپریشن کے دوران دو افراد جانبحق

174

کیچ میں دوران آپریشن کم از کم دو افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ رود بن شاھاپ میں ایک وسیع فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں، جس میں کم از کم دو افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت ولید ولد موسیٰ اور نقیب ولد رسول بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے علی الصبح آپریشن کا آغاز کیا گیا جبکہ دوران آپریشن فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر آمدو رفت کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔

واضح رہے علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بروقت معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقوں میں تواتر کے ساتھ فوجی آپریشنوں کی اطلاعات آتی رہی ہیں، جن میں ابتک ہلاکتوں کی تعداد درجنوں سے تجاوز کرچکی ہیں۔ یہ علاقے سی پیک سے منسلک مختلف منصوبوں کے ملحقہ علاقے ہیں