کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی سب انسپکٹر ہلاک

147

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی سب انسپیکٹر عبدالصمد ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپیکٹر عبالصمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، واقعہ میں چچا اور 9 سالہ کزن بھی جانبحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نصیر آباد: پولیس گاڑی پر حملہ ،ڈی ایس پی سمیت 7 زخمی

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک ہفتہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے سب انسپیکٹر عبد الصمد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے چچا اور 9 سالہ کزن بلال کے ہمراہ شہر کی طرف آرہے تھے، واقعہ میں سب انسپیکڑ زخمی جبکہ چچا اور کزن موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔ سب انسپیکٹر عبدالصمد سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گئے۔