خضدار: ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جانبحق

148

کوئٹہ سے کراچی جانیوالے گاڑی کو وڈھ کے مقام پے حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق خضدار کے قریب وڈھ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے.

لیویز ذرائع کیمطابق جمعرات کو کوئٹہ سے کراچی جانے والے گاڑی خضدار وڈھ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دوا فراد جانبحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے، لیویز فورس نے اطلا ع ملتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور طبی امداد دینے کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا.

دریں اثناء کچلاک کے علاقے ہاشم ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا اور کار میں تصادم خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور طبی امداد دینے کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا.