کیچ سے فورسز کے ہاتھوں 1 شخص اغواء، مشکے سے 3 بازیاب

113

کیچ سے فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، مشکے سے تین افراد بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا جبکہ مشکے سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کیچ بازار سے فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے اقبال ولد رحمت سکنہ سری گڈگی بالگتر کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

جبکہ مشکے، واشک کے علاقے بسیمہ سے لاپتہ ہونے والے 3 افراد لال جان ولد پیر محمد، رشید ولد محمد کریم اور ان کا بیٹا قادر دار سکنہ سولیر بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ان تینوں افراد کو فورسز نے 21 مارچ 2018 کو بسیمہ میں دوران آپریشن گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا۔