بی ایس او آزاد مند زون کے سینئر وائس پریزیڈنٹ حادثے میں جاں بحق

372

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طلباء تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مند زون کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ظاہرہ عرف شیرین کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

بی ایس او آزاد نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ یہ ایک قرب ناک واقعہ ہے۔

بی ایس او آزاد کے سینیئر وائس چیرمین نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شیرین ایک با صلاحیت کارکن تھیں اور ان کی قربانیوں پر انہیں بی ایس او اور بلوچ قومی جدوجہد میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔