مراد بخش عرف گوہر کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے ۔ ترجمان بی این ایم

258

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ مراد بخش عرف گوہر 2012سے 2017 تک بی این ایم کا ممبر رہا ہے، جنہیں 19نومبر 2016 کو آواران دمگ کا بطور جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ پھر صحت کی خرابی کے باعث علاج کے لئے پارٹی کی اجازت سے شہر چلاگیا لیکن بعد میں پارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک چلا گیا ہے۔ اسی وجہ سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے۔

وہ بیرون ملک پارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کے پاس خود کو بی این ایم کا ممبر اور ذمہ دار ظاہر کررہا ہے۔ پارٹی کے تمام کارکنوں اور ہمدروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس شخص کے ساتھ پارٹی ممبر کی حیثیت سے کوئی تعلق نہ رکھیں۔