کوئٹہ، ہزارہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری

334

کوئٹہ میں ہزارہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے مطابق ہزارہ برادری کی نسل کشی کے خلاف دھرنا جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کے خلاف کوئٹہ علمدار روڈ شہداء چوک پر پچھلے 16 گھنٹے سے احتجاجی دھرنا جاری ہے.

واضح رہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو مسلکی منافرت کی بنیاد پر تواتر سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، گذشتہ روز کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی گاڑی پر مسلح شدت پسندوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ قندھاری بازار سے گزر رہے تھے. اس حملے میں ایک ہزارہ جابحق اور ایک زخمی ہوا تھا.

جبکہ اس سے پہلے 30 مارچ کو کوئٹہ میں نواں کلی کے علاقے میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک ہزارہ جابحق ہوا تھا.

واضح رہے کہ ماضی میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری مذہبی شدت پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، جبکہ ہزارہ، شیعہ کمیونٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ان مذہبی شدت پسند تنظیموں کو حکومتی اداروں کہ پشت پناہی حاصل ہے.