لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سری دیوی پچپن برس کی عمر میں انتقال کرگئی

383

دبئی بالی وڈ کی کی خوبرو اداکارہ سری دیوی ہفتے کو دبئی میں انتقال کرگئیں ۔ خاندانی زرائع کے مطابق دل کی شریانوں میں خون بند ہونے کی وجہ سے سری دیوی کی موت واقع ہوگئی سری دیوی کے شوہر اور نامور فلم پروڈیوسر اور ڈرایکٹر بونی کپور نے سری دیوی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سری دیوی گزشتہ رات اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ دبئی آئی تھی۔

اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلیڈ اسٹار کرنے والی خوبصورت اداکارہ نے ایک سو چھبیس فلموں میں کام کیا جو ہندی زبان کے علاوہ تیلگو ،تامل ، بنگالی اور پنجابی میں تھیں۔

اپنی زندگی کے آخری دنوں اپنے شوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے زریعے فلم پروڈیوسر کے طوربھی پر کام کیا ۔

سری دیوی اپنے وقت کی گلیمر اداکاروں میں شمار ہوتی تھی ۔