آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بنالیا

151

آکلینڈ: آسٹریلیا نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بھی بنالیا۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جس کے جواب میں کینگروز نے ہدف 18.9 اوورز میں 5 وکٹوں پر باآسانی حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے ساتھ کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنالیا۔