فیفا ورلڈکپ: سویڈن اور بیلجیم نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

83

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے گروپ ایف کے میچ میں سوئیڈن نےکوریا کی ٹیم کے صفر کے مقابلے ایک گول سے ہرادیا۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں سوئیڈن اور کوریا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 65ویں منٹ میں سوئیڈن ٹیم کے کپتان اینڈریو گرینڈوسٹ نے پینلٹی پر گول کرکے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

جبکہ پیر اٹھارہ جون کو کھیلے جانے والے عالمی کپ کے تیرہویں میچ میں بیلجیم نے پاناما کو تین صفر سے ہرا دیا۔

دوسری جانب گروپ ایف میں میکسیکو اور سویڈن ایک ایک میچ جیت کر پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ منگل کو گروپ لیول کے پہلے مرحلے کے میچ مکمل ہو جائیں گے۔