بولان: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

132

ٹی بی پی نمائدے کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے تاہم قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔