بلوچستان تمپ سے لاش برآمد، ڈیرہ بگٹی دھماکے میں ایک ہلاک

305

اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے بوستان سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت قادر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو نذر آباد تمپ کے رہائشی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تین دن پہلے نامعلوم مسلح افراد قادر کو اغواء کرکے لے گئے تھے جس کے بعد آج اسکی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق قادر کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں سے تھا۔

 

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں بم دھماکے کی اطلاعات ہیں جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سرکاری سرپرستی میں قائم ایک ڈیتھ اسکواڈ “موڈا گروپ” کے کارندے کام پر جارہے تھے کہ راستے میں ہی ان پر ایک دھماکہ کیا گیا، جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، ہسپتال منتقلی سے پہلے ہی وہ ذخموں سے جانبر نا ہوسکے اور راستے میں ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت رحمت شاھو سیدانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیم نے کیا تھا