لندن: پاکستان کو سفارتی سطع پر ناکامی کا سامنا، فری بلوچستان کے بل بورڈز کو ہٹانے کی پاکستانی درخواست مسترد، برطانیہ میں اشتہارات کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) نے لندن کے سڑکوں پر فری بلوچستان کے لگائے گئے بل بورڈز کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فری بلوچستان اشتہارات کا معاملہ پاکستانی ہائی کمشین نے ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) کے سامنے اٹھایا تھا اور اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ( اے ایس اے) سے شکایت کیا تھا، اشتہارات کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے کر ہٹانے کی اپیل کی تھی اور پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) نے ہمیں فری بلوچستان کے اشتہارات ہٹانے اور معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں پاکستانی ہائی کمشن کے مراسلے کے جواب میں اشتہارات کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) نے پاکستان کی درخواست کو رد کرتے ہوئے پاکستان کی موقف اور احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے موقف ظاہر کیا ہیکہ فری بلوچستان بل بورڈز آویزاں کرنے سے اشتہاری قانون کی کئی بھی خلاف ورزی نظر نہیں آتی اس لئے ہم اس حوالے سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا سکتے اور اس سلسلے میں ( اے ایس اے) نے پاکستانی ہائی کمشن کو ایک جوابی مراسلہ لکھا ہے جس میں اُنہوں نے فری بلوچستان کی بل بورڈز کو ہٹانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہیکہ برطانیہ میں ہر کسی کو اظہار رائے کی اجازت ہے ۔ یاد رہے نومبر کےپہلے ہفتے میں بلوچ تنظیم ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے ٹیکسیوں، بسوں اور بل بورڈز پر پوسٹرز آویزاں کرکے فری بلوچستان آگاہی مہم کا آغاز کیا تھا مہم کو رُوکنے کے لئے پاکستان نے سفارتی سطع پر بھر پور کوشش کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) کا ایک مراسلہ سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے فری بلوچستان کی بل بورڈز کو ہٹانے کی پاکستانی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ سفارتی سطع پر اس عمل سے پاکستان کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تازہ ترین
بلوچستان: مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار افراد جبری گمشدگی کے بعد بازیاب
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار افراد طویل اور مختصر مدت تک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا...
گوادر، کیچ: فائرنگ اور جبری گمشدگی کے واقعات، جیونی میں ایک شخص زخمی، پل...
بلوچستان کے ضلع گوادر اور کیچ میں فائرنگ اور جبری گمشدگی کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں، جن میں جیونی کے...
کیچ: تین افراد کی لاشیں برآمد، ایک کی شناخت جبری گمشدگی کے بعد قتل...
ضلع کیچ کے مختلف علاقوں تمپ اور بلیدہ سے گزشتہ روز اور آج تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں...
بھاگ میں فورسز کیمپ پر ڈرون، بولان میں فوجی قافلے پر حملہ، 5 اہلکار...
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے 'عامر ایئرو گارڈینز نے...
کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں دھماکے، ایک شخص ہلاک
بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں دو الگ الگ دھماکوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ...


















































