کوئٹہ: دو سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

322
File Photo

کوئٹہ کے دو سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی .

تھرٹ الرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اپنے جائے تعیناتی پر پولیس اہلکار محتاط رہے اور ہسپتال کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاران کو ہائی الرٹ رکھے اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی اطلا ع بروقت پولیس کنٹرول یا قریبی تھانے کو دیا جائے.

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے نے زرائع کےحوالے سے کہا کہ  کوئٹہ کے دو سرکاری ہسپتالوں سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس پر تعینات تمام عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ سمیت جاری شدہ تھرٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سول ہسپتال اور بی ایم سی میں سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے جس کے بعد سول اور بی ایم سی کے آنے او رجانے والے راستوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اور کسی بھی شخص کو چیکنگ کے بغیر اجازت نہیں دی جائے گی ۔