چھتر: دو مختلف بارودی سرنگ دھماکوں میں 3 افراد جابحق

253
File Photo

بلوچستان کے علاقے چھتر میں بارودی سرنگ کے دو مختلف بارودی سرنگ دھماکوں کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چھتر کے علاقہ ذب میں زیر زمین نصب بارودی سرنگ سے بیل گاڑی ٹکر گئی جس کے نتیجے میں بیل گاڑی پر سوار یار محمد ماچھی موقع پر جان بحق جبکہ بھاگیہ ماچھی شدید زخمی ہوا دوسرے دھماکہ میں چھتر کے علاقہ ہوتی میں بگڑا جت نامی چروہا اپنی بکریاں چراتے ہوئے زیر زمین نصب بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر جان بحق ہوگیا دونوں واقعات کے بعد  فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر جان بحق اور ذخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں لے گیا جہاں پر طبی سہولیات نہ ہونے کے بعد ذخمی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جان بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا .

واضح رہے کہ چھتر سمیت گردونواح میں ایمبولینس کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ دے مقامی افراد کو بیماری یا کسی بھی حادثہ کی صورت میں ہسپتالوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔