پنجگور گچک میں پاکستانی فورسز کانوائے پر شدید حملہ

551

آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فورسز کی کانوائے جو آٹھ گاڑیوں پر مشتمل تھی پر نامعلوم افراد نے ایک شدید حملہ کیاہے۔

زرائع کے مطابق اس حملے میں راکٹوں اور خودکارہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہےجس سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق مقامی انتظامیہ نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ چائنا پاکستان اکنومک کوریڈور سے ملحقہ ہے اور ان علاقوں میں پہلے بھی تواتر سے حملے ہوتے رہے ہیں۔