خاران کے علاقے لجے میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت موصول ہوئی ہیں۔

جبکہ علاقائی زرائع کے مطابق دھماکا ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکار ہیں۔