تربت: ندی میں ڈوب کر چار لڑکیاں جانبحق، ایک کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے ہوشاب ندی میں پانچ لڑکیاں ڈوب گئیں، جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ چار جانبحق ہوئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندہ کے مطابق پانچوں لڑکیاں پکنک منانے گئی تھی، پانی کے گہرائی کا غلط اندازہ لگانے کے باعث پانچوں لڑگیاں ڈوب گئی تھی، جن میں سے ایک کو بچالیا گیا ہے۔

خیال رہے رواں ماہ گوادر سے تعلق رکھنے والے تین طالب علم حب ندی میں پکنک مناتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوگئے تھے۔