آواران: فورسز کے ہاتھوں اسکول ٹیچر گرفتاری بعد لاپتہ

280

آواران سے اسکول ٹیچر فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے تیرتج سے فورسز نے سائنس ٹیچر حفیظ بلوچ ولد پنڈگ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی درجنوں اسکول ٹیچرز فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں اور بعض کی بعد میں مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں اسکول ٹیچر نذیر مری کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔