خضدار: مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاست کےسامنے سرنڈر کرنے والا شخص زخمی

420

خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے سونیجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک شخص کا نام عبید ہے جو مشکے کا رہائشی بتایا جاتاہے ۔

واضح رہے کہ عبید نے گذشتہ سال بلوچ مسلح جدوجہد سے دستبرار ہوکر ریاست کے سامنے سلامی دی  تھی ، جسے آج خضدار میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔

گذشتہ ایک ہفتے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والوں کو نشانے بنانے میں تیزی آئی ہے ۔

گذشتہ رات پسنی میں بھی سرنڈر کرنے والے دو افراد کوخود ریاستی فورسز نے قتل کردیا تھا ۔