بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مخبر کی ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی

327

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کی گرفتاری اور ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آصف عرف کارڈیکس ولد نادر خان جو ماضی میں بی ایل ایف کا ایک سرمچار تھا لیکن اس نے 2016 میں سرنڈر کرکے قابض ریاست کیلئے مخبری کرنا شروع کیا۔ سرنڈر کرنے کے بعد وہ واشک میں مقیم تھا۔

گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل سرمچاروں نے آصف کو واشک سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کےبعد پوچھ گچھ اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی فورسز کیلئے بلوچ آزادی پسندوں کی مخبری کرکے بلوچوں کو اغوا اور قتل کرواتا تھا۔ اس اعتراف کے بعد اسے انتیس اگست کو موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔دوران تفتیش اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی فاش کئے ہیں جو بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کا انجام بھی یہی ہوگا۔