کوئٹہ کے محمد وسیم نے پاناما میں مقابلہ جیت لیا

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے پاناما میں ہونے والا مقابلہ جیت لیا، تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے پاناما کے باکسر ایون ٹیرجوس کو تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ کردیا۔ جیت کے بعد محمد وسیم کی ڈبلیو بی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

محمد وسیم دو بار ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں، اور اب تک عالمی مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔ محمد وسیم اس وقت ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کی سلور ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر ہیں۔