نوشکی : فورسز کا آپریشن 11 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

230

نوشکی میں فورسز کا آپریشن ،ایک شخص کو مارے اور 11 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق نوشکی میں فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے زنگی ناوڑ کے علاقے میں آپریشن کرکے ایک مشتبہ شخص کو قتل جبکہ 11 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

کوئٹہ کے مقامی صحافی مجیب الرحمن  کے مطابق فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور فورسز نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

تاہم آزاد زرائع سے فورسز اور مقامی صحافی مجیب الرحمن کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

واضح رہے گذشتہ روز زنگی ناوڈ سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی تھی جس کی شناخت نظام ولد پیرمحمد ساسولی سکنہ پارود قلات کے نام سے ہوئی ۔